’’بگ باس 12‘‘ شہرت پانے والی جوڑی کوشوسے نکال دیاگیا

28 سالہ شاگرد جیسلین میتھیو کو اپنے سے 37 سال بڑے استاد سے رومانوی تعلقات کی بات مہنگی پڑ گئی 65 سالہ انوپ جلوتا اور اداکارہ نے شو سے باہر آتے ہی اندر شو میں کہی گئی باتوں سے انکار کر دیا

منگل 11 دسمبر 2018 12:56

’’بگ باس 12‘‘ شہرت پانے والی جوڑی کوشوسے نکال دیاگیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) رواں برس ستمبر میں بھارتی ٹی وی پر شروع ہونے والے متنازع ریئلٹی ٹی وی شو ’’بگ باس 12‘‘ کا اختتام ابھی ہونا باقی ہے، تاہم اس شو میں شرکت کرکے سب سے زیادہ شہرت حاصل کرنے والی جوڑی اس شو سے باہر ہوگئی۔اس شو میں رواں برس ’جوڑی‘ کی تھیم رکھی گئی تھی، جس تحت کئی افراد جوڑوں کی صورت میں شامل ہوئے تھے اور ان جوڑوں میں 65 سالہ بھجن گلوکار انوپ جلوتا اور ان کی 28 سالہ شاگرد جیسلین میتھیو بھی شامل تھی۔

انہوں نے پہلے ہی پروگرام میں انکشاف کیا تھا کہ ان دونوں کے جسمانی تعلقات ہیں اور دونوں شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔پہلے ہی پروگرام میں ایک عمر رسیدہ استاد اور اس کی کم عمر طالبہ کے تعلقات کی خبر سامنے آتے ہی وائرل ہوگئی تھی اور دونوں راتوں رات مشہور ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

تاہم بعد ازاں 29 اکتوبر کو اس جوڑی کے اہم رکن 65 سالہ انوپ جلوتا کو شو سے نکال دیا گیا تھا اور انہوں نے شو سے باہر آتے ہی اندر شو میں کہی گئی باتوں سے انکار کیا تھا۔

انوپ جلوتا نے باہر آتے ہی کہا تھا کہ ان کا اور ان کی شاگردہ کا ایک دوسرے سے استاد اور طالب علم والا رشتہ ہے، ان کے آپس میں کوئی بھی جسمانی تعلقات نہیں۔انوپ جلوتا نے بتایا کہ اگرچہ انہوں نے بگ باس 12 میں جیسلین میتھو کی وجہ سے ہی شرکت کی، کیوں کہ وہ چاہتے تھے کہ ان کی طالبہ کو شہرت ملے۔انوپ جلوتا کے مطابق ان کے اور جیسلین میتھیو کے درمیان جسمانی نہیں بلکہ میوزیکل ریلیشن ہیں، جو روحانی ہوتے ہیں۔اور اب ان کی جوڑی دار 28 سالہ جیسلین میتھیو کو بھی شو سے نکال دیا گیا اور انہوں نے بھی شو کے اندر کہی گئی باتوں کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ جیسلین میتھیو کا کہنا تھا کہ ان کے خود سے 37 سال بڑے استاد سے کوئی رومانوی تعلقات نہیں۔

متعلقہ عنوان :