برطانوی پارلیمنٹ میں ڈرامائی صورتحال،

بریگزٹ پر ووٹنگ ملتویٰ ووٹنگ ملتویٰ ہونے پر لیبررکن پارلیمنٹ رسل موائل نے دارلعوام میں رکھا ہوا شاہی عصااحتجاجاًاٹھالیا

منگل 11 دسمبر 2018 13:01

برطانوی پارلیمنٹ میں ڈرامائی صورتحال،
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) بریگزٹ پرووٹ ملتوی کیے جانے پر برطانیہ کے لیبررکن پارلیمنٹ رسل موائل نے دارلعوام میں رکھا ہوا شاہی عصااحتجاجی طورپراٹھالیا۔

(جاری ہے)

برطانوی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم تھریسا مے کی جانب سے بریگزٹ پر ووٹ ملتوی کیے جانیکااعلان ہوتے ہی رکن پارلیمنٹ رسل موائل آگے بڑھے اور اسپیکرکے سامنے رکھا ہوا شاہی عصااٹھاکرباہرنکلنے کی کوشش کی جس پر سیکورٹی نے انہیں روک لیا۔

واضح رہے شاہی عصا ایوان کے اختیارکی علامت ہے اور اسے اجلاس کے دوران اسپیکرکے سامنے رکھا جاتاہے۔اس حرکت پر اسپیکرنے رسل موائل سے کہا کہ وہ عصاواپس رکھیں۔رکن پارلیمنٹ کو ایک روز کے لیے معطل کرکے ایوان سے باہربھی نکال دیا۔رسل نے کہاکہ شکرہے انہیں ٹاورآف لندن میں بندنہیں کردیاگیا۔اگرکردیاجاتاتوانکی خواہش ہوتی کہ تھریسا مے ساتھ والے سیل میں موجودہوں۔

متعلقہ عنوان :