آسٹریلیا میں موبائل فون پر صارفین کی جاسوسی کا متنازع قانون منظور

صارفین کی پرائیوسی کے حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں نے نئے قانون کوانتہائی خطرناک قراردیدیا

منگل 11 دسمبر 2018 13:01

آسٹریلیا میں موبائل فون پر صارفین کی جاسوسی کا متنازع قانون منظور
کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) آسٹریلیا کی پارلیمنٹ نے ایک نیا قانون منظور کیا ہے جس میں موبائل فون پرصارفین کی جاسوسی کی اجازت دی گئی ہے۔ اس متنازع قانون کی منظوری کے بعد آسٹریلیا کی حکومت فیس بک اور ایپل جیسی ٹکنالوجی کمپنیوں کو وائٹس ایپ پر آئی میسج پر پیغام رسانی کے لیے عقبی راستے کھولنے پر مجبور کرے گی۔

(جاری ہے)

یوں صارفین کی پرائیویسی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کی کمپنیوں کو بھی مشکلات کا سامناکرنا پڑ سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صارفین کی پرائیوسی کے حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں نے موبائل فون پر صارفین کی جاسوسی کو انتہائی خطرناک قرار دیا اور خبردار کیا کہ اس قانون کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔آسٹریلوی پارلیمنٹ میں گذشتہ کئی ماہ سے خفیہ طورپر متناع بل کی تیاری کے لیے کام جاری رہا مگر اس کی خبریں لیک ہونے کے بعد شہریوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔