ملک میں 41 فیصد علاقے پر تیل وگیس کی تلاش جاری ہے‘وزیر پٹرولیم

تیل وگیس کی تلاش کے سلسلے دس بلاکس کے لائسنس جاری کردئیے گئے ہیں‘غلام سرور خان

منگل 11 دسمبر 2018 13:04

ملک میں 41 فیصد علاقے پر تیل وگیس کی تلاش جاری ہے‘وزیر پٹرولیم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) وزیر پٹرولیم ڈویڑن غلام سرور خان نے سالانہ ٹیکنیکل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 41 فیصد علاقے پر تیل وگیس کی تلاش جاری ہے ۔تیل وگیس کی تلاش کے سلسلے دس بلاکس کے لائسنس جاری کردئیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

نئے بلاکس میں تیل وگیس کی تلاش کے لئے ٹینڈرز جاری کئے جارہے ہیں ۔حکومت سرحدی علاقوں میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں شرور کرنے جارہی ہے ۔تیل وگیس تلاش کرنے والی کمپنیوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔حکومت آئندہ چند سالوں میں آف شور سرگرمیاں شروع کرنے جارہی ہی-