کرینہ کپور خان کا سوتیلی بیٹی سارا علی خان کے فلم انڈسٹری میں کامیاب آغاز کی خوشی میں تقریب منعقد کرنے کا اعلان

منگل 11 دسمبر 2018 13:19

کرینہ کپور خان کا سوتیلی بیٹی سارا علی خان کے فلم انڈسٹری میں کامیاب ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان سوتیلی بیٹی سارا علی خان کے فلم انڈسٹری میں کامیاب آغاز کی خوشی میں تقریب منعقد کریں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور خان بیٹی سارا علی خان کی پہلی فلم ’’کیداراناتھ ‘‘ میں ان کی اداکاری سے بہت متاثر ہوئے ہیں اور اس سلسلے میں کرینہ کپور خان سارا کے فلم انڈسٹری میں کامیاب آغاز کی خوشی میں تقریب منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ ہدایت کار ابھیشیک کپور کی فلم ’’کیدارناتھ‘‘ 7دسمبر کو ریلیز ہوئی جو 3روز میں 27کروڑ روپے کما چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :