اپنی آخری سانس تک گلوکاری کرتی رہوں گی، لتا منگیشکر

منگل 11 دسمبر 2018 13:19

اپنی آخری سانس تک گلوکاری کرتی رہوں گی، لتا منگیشکر
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) بالی وڈ گلوکارہ لتا منگیشکر نے کہا ہے کہ وہ ابھی ریٹائر نہیں ہو رہیں بلکہ وہ اپنی آخری سانس تک گلوکاری کرتی رہیں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گلوکارہ لتا منگیشکر نے گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر اپنا گایا گیا گانا ’’اتا وساویاچا کشن‘‘ پوسٹ کیا جس کے بعد ان کے ریٹائر ہونے کے حوالے سے خبریں گردش کرنے لگیں جن کی وضاحت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ابھی ریٹائر نہیں ہو رہیں بلکہ وہ اپنی آخری سانس تک گلوکاری کرتی رہیں گی اور یہ گانا انہوں نے 2013ء میں کمپوزر سلیل کلکرنی کے لئے گایا تھا۔

متعلقہ عنوان :