انٹرنیشنل سالیڈیریٹی ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ میں پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہٰ طالب نے گولڈ میڈل جیت لیا

منگل 11 دسمبر 2018 13:19

انٹرنیشنل سالیڈیریٹی ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ میں پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہٰ ..
قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) قاہرہ میں جاری انٹرنیشنل سالیڈیریٹی ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ میں پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہٰ طالب نے گولڈ میڈل جیت لیا۔طلحہٰ طالب نی67 کلو کیاسنیچ میں گولڈ میڈل جیتا، انہوں نے کٴْل 3 میڈل جیت کر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

67کلو گرام کلاس میں مصر نے پہلی، پاکستان نے دوسری اور سعودی عرب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔طلحہٰ طالب نے 21ویں کامن ویلتھ گیمز میں ویٹ لفٹنگ اسنیچ ایونٹ میں 132 کلوگرام ویٹ اٹھا کر ناصرف نیا ریکارڈ قائم کیا ہے بلکہ اس ایونٹ میں پاکستان کیلئے برونز میڈل بھی حاصل کر چکے ہیں۔