مظاہروں کا نتیجہ ،فرانسیسی صدر کا جنوری سے تنخواہیں بڑھانے کا اعلان

کم سے کم تنخواہ سو یورو بڑھانے اورپنشنز پر عائد ٹیکسز میں اضافہ بھی واپس لے لیاگیا

منگل 11 دسمبر 2018 13:36

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) فرانس میں پر تشدد مظاہروں کے بعد صدر میکرون نے ہتھیارڈال دئیے، جنوری سے تنخواہ بڑھانے کا اعلان کر تے ہوئے کہاہے کہ ان کے بیان سے کچھ لوگوں کی دل آزاری ہوئی، وہ سمجھتے ہیں کہ چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں میں مظاہرے دیرینہ مسائل کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قوم سے ٹیلی وژن پر خطاب میں صدرمیکرون نے جنوری سے کم سے کم تنخواہ سو یورو بڑھانے اورپنشنز پر عائد ٹیکسز میں اضافہ واپس لینے کا اعلان کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ اوورٹائم ٹیکس کاخاتمہ اور پنشن کی مد میں کاٹی جانیوالی رقم میں بھی کٹوتی کردی جائے گی۔صدر میکرون نے اعتراف کیا کہ ان کے بیان سے کچھ لوگوں کی دل آزاری ہوئی، وہ سمجھتے ہیں کہ چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں میں مظاہرے دیرینہ مسائل کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ عنوان :