وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی سالیڈرٹی ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ میں گولڈمیڈل جیتنے پر پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب کو مبارکباد

منگل 11 دسمبر 2018 13:36

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی سالیڈرٹی ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ میں گولڈمیڈل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سالیڈرٹی ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ میں گولڈمیڈل جیتنے پر پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب کو مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ طلحہ طالب نے قاہرہ میں ہونے والی چمپئن شپ میں میڈل جیت کر پاکستان کا پرچم بلند کیا ہے اور قوم کو ملک کا نام روشن کرنے والے طلحہ طالب کی کارکردگی پر فخر ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ طلحہ طالب نے اپنی محنت اور پیشہ ورانہ مہارت سے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔