ہرنائی : صوبے کی ترقی کیلئے تعلیم اہمیت کی حامل ہے،

طلباء اپنی تمام توجہ جدید علوم حاصل کرنے پر دیں، ڈگری کالج ہرنائی کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کرینگے، ملک مہراللہ ترین کا ڈگری کالج ہرنائی میں ویلکم پارٹی سے خطاب

منگل 11 دسمبر 2018 13:37

ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی رہنماء رکن اسمبلی لیلیٰ ترین کے خصوصی نمائندہ ملک مہراللہ خان ترین نے کہاکہ بی اے پی کی حکومت خصوصاًً وزیراعلیٰ بلوچستان صوبے کے سرکاری تعلیمی اداروں کی فعالی اور تمام سرکاری تعلیمی اداروں کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کارلارہے ہیں انہوں نے کہاکہ ڈگری کالج ہرنائی سمیت ضلع ہرنائی کے تمام تعلیمی اداروں کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے فنڈز کا زیادہ تر حصہ تعلیم اور صحت کیلئے وقف رکھیں گے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی رہنمائوں ملک اسرار ترین اور ملک مہراللہ خان ترین کی جانب سے ڈگری کالج ہرنائی میں آنے والے نئے طلباء کے اعزاز میں ویلکم پارٹی اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبے کی ترقی کیلئے تعلیم اہمیت کی حامل ہے، طلباء اپنی تمام توجہ جدید علوم حاصل کرنے پر دیں، ڈگری کالج ہرنائی کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کرینگے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈگری کالج ہرنائی کے طلباء و پروفیسرز کے علاوہ ڈگری کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد آصف ، ایس پی علی نواز بلوچ ، جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری سیدنورمحمد شاہ، قبائلی رہنمائوں، مقامی صحافیوں اور بی اے پی کے رہنمائوں عبدالروف درانی ، ملک عبدالعلی ترین و دیگر نے شرکت کی۔