پیاز مفید ادویاتی سبزی ہے،مختلف بیماریوں سے بچائو میں معاون ہے ،طبی ماہرین

منگل 11 دسمبر 2018 13:39

سلانوالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) زرعی ماہرین اور طبی ماہرین نے بتایاہے کہ پیا ز ایک مفید ادویاتی سبزی ہے جس کے بے شمارفوائد ہے بالخصوص پیا ز نظام انہضام کی اصلاح کرتی ہے ہیضہ سے موثر طور پر بچاتی ہے دل کی بیماریوں کیلئے پیا ز اس لیے مفید ہے کیونکہ یہ خون میں چکنے ماد ے پیداہونے نہیں دیتی بلغم سے چھٹکار ے اور کھانسی سے نجا ت کیلئے پیاز نہایت مفید ہے پیا ز کا استعمال بواسیرمیں کمی لاتاہے ،دانتوں کے درد سے نجا ت کیلئے حکماحضرا ت اکثرپیاز استعمال کرنے کا مشور ہ دیتے ہیں برص کے مرض میں پیا ز کو بطورعلاج استعمال کروایاجاتاہے موسم گرمامیںپیاز کا استعمال گرمی کی شد ت سے محفوظ رکھتا ہے اورلو سے بچائو کاموثر ذریعہ ہے پیاز میں فینول اور فلیونائیڈزہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ آنت کے کینسر کیلئے نہا یت مفید ہے ۔

(جاری ہے)

ہیضے سے بچائو کیلئے پیاز کو سرکہ کے ساتھ استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :