امریکا و یورپ میں سونے کے نرخوں میں کمی،ایشیا میں اضافہ

منگل 11 دسمبر 2018 13:39

امریکا و یورپ میں سونے کے نرخوں میں کمی،ایشیا میں اضافہ
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) امریکا و یورپ میں سونے کے نرخوں میں کمی جبکہ ایشیا میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ اور عالمی سٹاک مارکیٹس میں اتار چڑھائو ہے۔ نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے قریب نرخ 0.3 فیصد کم ہوکر 1244.22 ڈالر فی اونس رہے۔

(جاری ہے)

امریکی سونے کے سودے 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 1249.70 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد گر کر 1246.42 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 1251.80 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد بڑھ کر 1248.59 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1253.4 ڈالر فی اونس طے پائے۔

متعلقہ عنوان :