اداکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے دوبارہ سے نیشنل ایوارڈ کا اجراء ہونا چاہیے ‘فلمسٹار ثناء

ْایوارڈ جیتنے والے کے مقابلے میں دوسرا اداکار پہلے سے بہتر پرفارمنس دینے کی کوشش کرتا ہے

منگل 11 دسمبر 2018 13:41

اداکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے دوبارہ سے نیشنل ایوارڈ کا اجراء ہونا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) فلمسٹار ثناء نے کہا ہے کہ اداکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے دوبارہ سے نیشنل ایوارڈ کا اجراء ہونا چاہیے ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ قبل پاکستان میں سالانہ چار ،پانچ ایوارڈ ہوا کرتے تھے جن میں نیشنل ایوارڈ سب سے بڑا ایوارڈ تصور کیا جاتا تھا جبکہ اس کے ساتھ نگار ایوارڈ بھی اداکاروں کیلئے ایک توانا ئی اور آکسیجن کی حیثیت رکھتا تھا ۔

(جاری ہے)

مگراب پچھلے دس ، پندرہ سالوں سے یہ سلسلہ بالکل ختم ہوچکا ہے ۔انہوںنے کہاکہ موجود حکومت کو کلچر پالیسی پر نظر ثانی کرنی ہوگی اورفوری طور پر نیشنل ایوارڈ کے ساتھ دیگر ایوارڈ کے اجراء کا عمل بھی شروع کردیناچاہیے یہ سلسلہ 23مارچ کو شروع ہوجائے تو یہ سب سے خوش آئند عمل ہے۔ثناء نے کہا کہ ایوارڈ سے فنکاروں کے فن کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور ایوارڈ جیتنے والے کے مقابلے میں دوسرا اداکار پہلے سے بہتر پرفارمنس دینے کی کوشش کرتا اور اس طرح مقابلے کا مثبت رحجان سامنے آتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :