محکمہ تعلیم زنانہ نے سی ٹی، اے ٹی اور ڈی ایم کی عارضی پوسٹوں پر تعیناتی کیلئے میرٹ لسٹ آویزاں کر دی

منگل 11 دسمبر 2018 13:44

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) محکمہ تعلیم زنانہ نے سی ٹی، اے ٹی اور ڈی ایم کی عارضی پوسٹوں پر تعیناتی کیلئے میرٹ لسٹ دفتر میں آویزاں کر دی جس پر 15 دسمبر تک اعتراضات وصول کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم زنانہ کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سی ٹی، اے ٹی اور ڈی ایم کی عارضی میرٹ لسٹ دفتر میں آویزاں کر دی گئی ہے جن پر اعتراضات کی آخری تاریخ 15 دسمبر ہے۔ تمام امیدوار اعتراضات بمعہ ثبوت دفتر ہذا میں جمع کرا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :