Live Updates

اب سینیٹر بننا اتنا آسان نہیں ہو گا

پارٹی کے لیے ایسے سینیٹرز کا انتخاب کیا جائے گا جو کم از کم ماسٹرز کی ڈگری رکھتے ہوں اور دس سال تک پارٹی ممبر بھی رہے ہوں۔ تحریک انصاف نے تھنک ٹینگ بنا لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 11 دسمبر 2018 13:48

اب سینیٹر بننا اتنا آسان نہیں ہو گا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 دسمبر 2018ء) تحریک انصاف نئے مرحلے میں داخل ہو گئی،پاکستان تحریک انصاف نے پیشہ ورانہ تھنک ٹینک بنانے کا آغاز کر دیا۔ذرائع کے مطابق پارٹی آئین میں بنیادی تبدیلی کی جا رہی ہے۔جس کے مطابق ہر سینیٹر کو تھنک ٹینک کا ممبر بننا پڑے گا۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ سینیٹ ممبران کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سیٹیں خرید کر آتے ہیں اور پھر وزیر بن جاتے ہیں۔

چونکہ وہ سیٹیں خرید آکر آتے ہیں تو انہیں کوئی خاص ٹریننگ نہیں ہوتی اور ایسے سینیٹرز کے کابینہ میں شامل ہونے کی وجہ سے ایک نالائق کابینہ بن جاتی ہے۔ان مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے تحریک انصاف نے ایک فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی کے لیے ایسے سینیٹرز کاانتخاب کیا جائے جو کم از کم ماسٹرز کی ڈگری رکھتے ہوں گے اور دس سال تک وہ پارٹی ممبر بھی رہے ہوں۔

(جاری ہے)

بغیر رکنیت کے نہ تو وزارت دی جائے گی اور نہ ہی کونمنٹ ان ویٹنگ میں شمولیت حاصل ہو گی۔اس کے علاوہ سینٹ میں سیٹوں کی خرید و فروخت کے خلاف ایک بل بھی لایا جائے گا۔واضح رہے  پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے والے پارٹی کے بیس ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہ اگر ان اراکین نے شوکاز نوٹس کا جواب نہ دیا تو پارٹی سے نکال کر معاملہ نیب کوبھیج دینگے، تیس سے چالیس سال ووٹ بکتا رہا ہے ، پاکستانی تحریک میں پہلی بار ایکشن لیا ہے،نہ بکنے والے اراکین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،جب کہ تحریک انصاف کے باغی رہنما نے اپنی ہی پارٹی پر ہارس ٹریڈنگ اور سینیٹ کی ٹکٹوں کی فروخت کے الزامات لگا دیے۔

ضیا اللہ آفریدی نے کہا کہ چودھری سرور نےپنجاب میں ہارس ٹریڈنگ کی اورعمران خان اورپرویزخٹک نے 40، 40 کروڑروپے میں سینیٹ ٹکٹ بیچے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات