عبدالولی خان یونیورسٹی میں سائبرکرائم بارے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

منگل 11 دسمبر 2018 14:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں سائبر کرائم کے حوالے سے شعور فائونڈیشن کے تعاون سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی ‘ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف نیومیریکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب مہمان خصوصی تھے جبکہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے شعبہ قرآنی تعلیمات کے چیئرمین حافظ آفتاب عالم‘ سیرت خان ڈیجیٹل رائٹس ‘زینب حیدر علی بیگ‘ میڈیا انچارج ڈاکٹر عتیق الرحمان ‘ شاہ حسین اعوان اورطلبہ وطالبات کی کثیرتعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

مقررین نے اس موقع پر کہاکہ سوشل میڈیا سے آگاہی اس ورکشاپ کا بنیادی مقصد ہے انہوں نے طلبہ وطالبات پر زور دیاکہ نفرت انگیزی کو ختم کراناہوگا۔