پاکستان سمیت دنیا بھر میں پہاڑوں کا عالمی دن منایا گیا

منگل 11 دسمبر 2018 14:16

پاکستان سمیت دنیا بھر میں پہاڑوں کا عالمی دن منایا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں پہاڑوں کا عالمی دن منگل کوبھر پور طریقے سے منایا گیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں پہاڑوں اور پہاڑوں کے قریب رہنے والی آبادیوں کی حالت بہتر بنانے اور ان کے قدرتی ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے شعور اجاگر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی دارالحکومت میں مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں ، این جی اوز وغیرہ کے زیراہتمام واکس، خصوصی سیمینارز ، کانفرنسز ، ورکشاپس اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے خطاب کیا۔

اس موقع پر پہاڑوں کی اہمیت و افادیت سمیت دیگر متعلقہ امور پر اظہار خیال کیاگیا۔ ماہرین نے کہا کہ دنیا بھر میں ایک ارب کے قریب افراد پہاڑوں میں آباد ہیں جبکہ دنیا کی نصف آبادی غذا اور پینے کے صاف پانی کے لئے پہاڑوں کی محتاج ہے۔پہاڑ دنیا بھر کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تغیر کا سب سے پہلا اثر پہاڑی علاقوں پر ظاہر ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :