ملک بھر میں 4 روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے، 5 سال سے کم عمر کے 3 کروڑ 80 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے، فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر بن عطاء
منگل 11 دسمبر 2018 14:16
(جاری ہے)
پولیو مہم کے دوران 2 لاکھ 70 ہزار صحت محافظ حصہ لے رہے ہیں۔ یہ پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر پیدائش سے لے کر 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔
انہوں نے بتایاکہ رواں سال ملک بھر سے پولیو کے 8 کیسز رجسٹڑڈ ہوئے ۔ 2014ء سے پولیو کیسز میں 97 فیصد کمی آئی ہے۔ اس بڑی کامیابی کے باوجود نومبر میں ملک کے سات بڑے شہروں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان شہروں میں سکھر، کراچی، پشاور، مردان، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد شامل ہیں۔ بابر عطاء نے کہا کہ پیرسے شروع ہونے والی پولیو مہم میں والدین پیدائش سے پانچ سال کے بچوں کو پولیو کے دو قطرے ضرور پلائیں۔ ہر پاکستانی صحت محافظ کا کردار ادا کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائے کہ اس کے گھر اور گرد و نواح میں کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے۔ کوآرڈینیٹر قومی ایمرجنسی سنٹر برائے انسداد پولیو ڈاکٹر رانا صفدر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودو موسم پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے بہترین ہے قومی انسداد پولیو پروگرام کی پوری کوشش ہے کہ پولیو وائرس کو پولیو مہم کے ذریعے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاتمہ کردے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی انسداد پولیو پروگرام نے ملک بھرمیں اس بات کو یقینی بنایاہے کہ بچوں کو پولیو قطرے ضرورپلائے تاکہ وائرس سے چھٹکارا حاصل کیاجاسکے، جن بچوں کو اس مہم سے پہلے بھی قطرے پلائے گئے ہیں وہ اس مہم میں پیدائش سے پانچ سال کے بچوں کو پولیو کے دو قطرے ضرور پلائیں تاکہ بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوسکے ایسے علاقے جہاں پر بچوں کی قوت مدافعت میں کمی پائی جاتی ہے وہاں پر بچوں کوپولیو کے قطرے پلانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.