انسانی حقوق کا عالمی دن! انسانی حقوق کا سب سے بڑا داعی و بانی دین اسلام ہے

دنیا بھر کی طرح جرمنی کے شہر برلن میں بھی انسانوں کے حقوق کا عالمی دن منایا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 11 دسمبر 2018 14:34

انسانی حقوق کا عالمی دن! انسانی حقوق کا سب سے بڑا داعی و بانی دین اسلام ..
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 دسمبر2018ء،نمائندہ خصوصی،مہوش خان،برلن) برلن میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ایک انوکھی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب کا اہتمام دنیا کے تین بڑے مذاہب اسلام، عیسائیت اور یہودی مذہب کے پیروکاروں نے برلن ڈسٹرکٹ نوئے کولن کے ایک چرچ میں کیا تھا جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ میئر مارٹین ہائیکل تھے۔



مقررین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہر انسان جو اس دنیا میں آتا ہے اپنے حقوق کے ساتھ آتا ہے ۔ اس دنیا میں اپنی زندگی جینے سے لیکر، کھانا پینا،پہننا اوڑھنا ہر چیز اس کے حقوق کا حصہ ہے ۔

جو بات ہمارے مذہب اسلام میں چودہ سو سال پہلے ہی متعین کر دی گئ تھی،کہ کسی گورے کو کسی کالے پر کوئ فوقیت آج دیگر مذاہب کے ماننے والے بھی اس بات کی اہمیت کو سمجھنے لگے۔

(جاری ہے)

پروگرام میں قرآن مجید کی ان آیات کی بھی تلاوت فرمائ جس میں انسانوں کے حقوق کی خاص کر تلقین کی گئی ہے ۔ ڈسٹرکٹ مئیر مارٹین ھائیکل کا کہنا تھا کہ آج تقریبا پوری دنیا میں انسانی حقوق کے یکساں قوانین لاگو ہیں۔اور جمہوریت کا حسن بھی یہی ہے کہ تمام انسانوں کو بلا امتیاز ایک برابر حقوق دیئے جائیں۔

تعلیم، کلچر اور مذہبی آزادی اس کے متعلق تمام قوانین اسی لئے ہیں کہ ہر انسان ان کو سمجھے اور ان پر عمل کرے۔

اس کے لئے لوگوں کو ان قوانین کے متعلق علم بھی ہو کہ تاکہ وہ انھیں استعمال بھی کرسکیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کے لئے جو قدم ہم نے آج سے ستر سال قبل بڑھائے تھے وہ آگے ہی آگے کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔ نوئے کولن میں تین لاکھ تیس ہزار لوگ رہتے ہیں اور تقریبا 150 مختلف قومیتوں کے لوگ یہاں آباد ہیں۔اور اسی کے قریب مختلف مذاہب کی تنظیمیں کامیابی سے آپنے کام کر رہے ہیں ۔

اور اس کی بڑی وجہ یہی ہے کہ ہم نے انسانی حقوق کے قوانین کو سامنے رکھا ہوا ہے ۔

پروگرام میں دنیا بھر میں عمل پیرا انسانی حقوق کے مین مین آرٹیکل بھی مختلف زبانوں میں ترجمہ کر کے سنائے گئے جن میں جرمن،انگلش، ترکی،کرد، پولش،ہیبرش،اور دیگر زبانیں شامل تھیں۔ پروگرام میں مختلف مذاہب کے لوگوں نے اپنی اپنی زبانوں میں دنیا میں موجود انسانوں کے لئے دعائیں کیں۔ پروگرام کے اختتام پر مہمانوں کی تواضع ترکی اور عربی کھانوں سے کی گئی، جس کا اہتمام دارلسلام مسجد کی طرف سے کیا گیا تھا ۔