Live Updates

برن یونٹس کے قیام کے لئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

منگل 11 دسمبر 2018 14:55

برن یونٹس کے قیام کے لئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے برن یونٹس کے قیام کے لئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان حکومت پنجاب سے نئے برن یونٹ کے قیام کا مطالبہ کرتا ہے لاہور جیسے سوا کروڑ آبادی والے شہر میں صرف 2 برن یونٹ ناکافی ہیں جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے موجود برن یونٹس میں سٹاف کی بھی قلت ہے ان برن یونٹس میں سالانہ 32 سو سے زائد مریض آتے ہیں جن کے علاج معالجہ کے لئے موجودہ برن یونٹس سہولیات فراہم کرنے سے قاصر ہیں لہٰذا اس مقدس ایوان کے اراکین کی متفقہ رائے ہے کہ مزید برن یونٹس کا قیام عمل میں لایا جائے اور خالی اسامیوں کو بھی پُر کیا جائے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات