کرشنگ سیزن کی نگرانی کیلئے 19انتظامی افسروں کی ڈیوٹیاں تفویض کر دی گئیں

انتظامی سیکرٹریز وزیر اعلیٰ کی ہدایات کی روشنی میں تفویض کئے گئے اضلاع کے دورے کرینگے

منگل 11 دسمبر 2018 14:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) حکومت پنجاب نے کرشنگ سیزن کی نگرانی کے لئے 19انتظامی افسروں کی ڈیوٹیاں تفویض کر دیں ،انتظامی سیکرٹریز وزیر اعلیٰ کی ہدایات کی روشنی میں تفویض کئے گئے اضلاع کے دورے کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ محمد احسن وحید کو بہاولنگر، سیکرٹری خوراک شوکت علی کو رحیم یار خان ،سیکرٹری زراعت ڈاکٹر واصف خورشید کو بہاولپور، سیکرٹری ایکسائز کیپٹن (ر)شیر عالم محسود کو ضلع لیہ ،سیکرٹری ٹرانسپورٹ بابر شفیع کو خانیوال، سیکر ٹری اطلاعات بلال احمد بٹ کو اوکاڑہ، سیکرٹری جنگلات کیپٹن (ر)محمد آصف کو ضلع قصور ،سیکرٹری لیبر سارہ اسلم کو ننکانہ صاحب، سیکرٹری ہائوسنگ محمد حسن اقبال کو فیصل آباد، ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی پنجاب کیپٹن (ر)محمد عثمان کو ضلع چنیوٹ ،سیکرٹری کوآپریٹو منصور قادر کو سرگودھا، سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز عالمگیر خان کو بھکر، سیکرٹری انڈسٹریز ندیم الرحمن کو راجن پور ضلع ،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سارہ سعید کو ٹوبہ ٹیک سنگھ، سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی ڈاکٹر عصمت طاہرہ کو خوشاب، سیکرٹری لٹریسی سلمان اعجاز کو منڈی بہاالدین ،سیکرٹری مواصلات و تعمیرات محمد شہریار سلطان کو جھنگ، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ظفر اقبال کو مظفر گڑھ جبکہ سیکرٹری اوقاف ذوالفقار احمد گھمن کو میانوالی ضلع سونپا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر سیکشن آفیسر کیبنٹ ٹو ایس اینڈ جی اے ڈی نے احکامات جاری کر دیئے۔انتظامی سیکرٹریز وزیر اعلیٰ کی ہدایات کی روشنی میں تفویض کئے گئے اضلاع کے دورے کریں گے ۔جبکہ کاشتکاروں کی جانب سے شوگر ملوں کو گنے کی فروخت اور اس کی ادائیگیوں کی بابت معاملات بارے سیکرٹری خوراک کی معاونت کریں گے۔