سوزوکی موٹر سائیکل کی پیدوار اور فروخت میں چار ماہ کے دوران 16.3 فیصد اضافہ

منگل 11 دسمبر 2018 15:02

سوزوکی موٹر سائیکل کی پیدوار اور فروخت میں چار ماہ کے دوران 16.3 فیصد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) رواں مالی سال 2018کے پہلے 4 ماہ کے دوران سوزوکی موٹر سائیکل کی پیدوار اور فروخت میں گزشتہ مالی سال کے پہلے ماہ کی نسبت مجموعی طور پر 16.3 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسو سی ایشن (پاما) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4ماہ کے دوران سوزوکی موٹر سائیکلز کی پیدوار 8ہزار 172یونٹ رہی جبکہ گزشتہ برس اسی عرصہ کے دوران سوزوکی موٹر سائیکلز کی پیداوار 7ہزار 103یونٹ رہی اس تناسب سے گزشتہ مالی سال کی نسبت رواں مالی سالی کی پیداوار میں 15.04فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاما کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4ماہ میں سوزوکی موٹر سائیکل کی فروخت 7ہزار 965یونٹ رہی جبکہ گزشتہ سال اسی عرصہ کے دوران سوزکی موٹر سائیکل کی فروخت 6ہزار 775 رہی اس تناسب سے گزشتہ مالی سال کے پہلے 4ماہ کی نسبت رواں مالی سال کے اسی عرصہ میں سوزوکی موٹر سائیکل کی فروخت میں 17.56فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :