چین کی ہواوے کمپنی کی اعلیٰ اہلکار کی گرفتاری پر احتجاج میں شدت

وانژو کو گرفتار کر کے کینیڈا نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے،چینی وزیرخارجہ کی شدید تنقید

منگل 11 دسمبر 2018 15:00

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) چینی حکومت نے ہواوے کمپنی کی ایک اعلیٰ اہلکار مینگ وانڑو کی گرفتاری پر احتجاج میں شدت پیدا کر دی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس چینی کمپنی کی چیف فنانشل آفیسر کو یکم دسمبر کو امریکی وارنٹ پر کینیڈا سے حراست میں لیا گیا تھا۔ ایک تازہ بیان میں چینی وزیر خارجہ نے اصرار کیا کہ وانڑو کو گرفتار کر کے کینیڈا نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس پیش رفت کے باعث چین اور کینیڈا کے باہمی اور تجارتی تعلقات میں تناؤ پیدا ہو سکتا ہے۔ واشنگٹن حکومت کا کہنا ہے کہ وانڑو کو امریکا کے حوالے کیا جائے۔