Live Updates

جموں کشمیر پیلپزپارٹی حلقہ 3 راولاکوٹ کا الیکشن جیت کر سردار خالد ابراھیم خان کا ادھورا مشن پورا کرے گی، سردار شاہد رزاق خان

عوام۔ سیاسی شوبازوں کے جھوٹے شوشوں پہ توجہ نہ دیں

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 11 دسمبر 2018 15:09

جموں کشمیر پیلپزپارٹی حلقہ 3 راولاکوٹ کا الیکشن جیت کر سردار خالد ابراھیم ..
مسقط (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 دسمبر2018ء) جموں کشمیر پیپلزپارٹی عمان کے مرکزی رہنما سردار شاہد رزاق خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر پیلپزپارٹی حلقہ 3 راولاکوٹ کا الیکشن جیت کر سردار خالد ابراھیم خان کا ادھورا مشن پورا کرے گی عوام۔ سیاسی شوبازوں کے جھوٹے شوشوں پہ توجہ نہ دیں ۔ان کا اپنا نا کوی منشور ھے نہ ویژن یہ صرف پیسے سے ووٹ خرید کر عوام پہ مسلط ھونا چاہتے ھیں ۔

(جاری ہے)

اگر ان کے پاس کوی پلان یا منشور ھو تو اپنے الیکشن میں سردار خالد ابراھیم کا نام نہ لیں یہ لوگ صرف مفاد پرست ھیں عوام سے انکی کوی دلچسپی نہیں عوام ووٹ کی پرچی سے ان کو دوبارہ رد کریں اور جے کے پی پی جماعت اسلامی مسلم کانفرنس اور پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار سردار حسن ابراھیم کے انتخابی نشان تلوار پہ مہر لگائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غازی ملت اور ان کے پورے خاندان کی کشمیری عوام کے بے پناہ قربانیاں ہیں جن کو کسی صورت فراموش نہیں کرسکتے۔ انشاللہ 30 دسمبر فرزند خالد ابراہیم کی جیت کا دن ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات