حکومت میڈیا ورکرز کے ساتھ کھڑی ہے ،ْہم ان کے حقوق کا تحفظ کریں گے ،ْ چوہدری فواد حسین
صحافیوں کی متعلقہ تنظیموں کے ساتھ مل کر مسئلے کو حل کرانے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرینگے ،ْاداروں سے چھانٹیوں کا عمل رکنا چاہیے ،ْ ذرائع ابلاغ کی صنعت کو ریلیف ملنا چاہیے ،ْ وفاقی وزیر کی یقین دہانی پرصحافیوں نے واک آئوٹ ختم کر دیا
منگل 11 دسمبر 2018 15:10
(جاری ہے)
اس موقع پر پی آر اے کی قیاد ت نے وزیر اطلاعات و نشریات کو ساری صورتحال سے آگاہ کیا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی صحافیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ مختلف ٹی وی چینلز اور اداروں نے پرویز مشرف‘ پیپلز پارٹی اور نواز شریف کے ادوار کے سات ارب روپے کے بقایا جات کا کلیم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی او سرکاری اشتہارات کی نگرانی کرتے ہیں۔ ہمارا کلائنٹ ادارہ نہیں بلکہ ایڈورٹائزنگ ایجنسی ہے۔ اداروں کا 7 ارب روپے میں سے 1.3 ارب روپے مصدقہ رقم ہے جس میں سے وفاقی حکومت نے 22 کروڑ روپے جاری کردیئے ہیں جبکہ پنجاب کی صوبائی حکومت 26 کروڑ روپے جاری کرنے جارہی ہے۔ حکومت نے صحافی بھائیوں اور میڈیا ورکرز کو ریلیف دینے کی غرض سے یہ رقم ریلیز کی ہے۔ مشکل ترین حالات کے باوجود ہم نے ادائیگی کی ہے اور ہم نے یہ رقم کفایت شعاری سے جمع کی تھی وہ ہم نے ذرائع ابلاغ کو ادا کردی ہے۔ ہم اشتہارات کے حوالے سے نئی ایڈورٹائزنگ پالیسی بنانے جارہے ہیں۔ ہم ایڈورٹائزنگ ایجنسی کا کردار ختم کرکے براہ راست اشتہارات دینے پر غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ہم صحافیوں کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جب اداروں کو ادائیگی کرتے ہیں تو وہ نئی رولز رائس اور اپنے لئے جہاز لے کر بیٹھ جاتے ہیں۔ اداروں کو اپنے ورکرز کا خیال کرنا چاہیے۔ اس موقع پر صحافیوں نے مطالبہ کیا کہ اے پی این ایس سے جب بھی اس معاملے پر بات کی جائے تو صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کو بھی اس موقع پر ضرور بلایا جائے۔ وزیر اطلاعات نے پی آر اے اور پارلیمانی رپورٹرز کے اس موقف سے اتفاق کیا کہ اے پی این ایس کے ساتھ بات چیت کے عمل میں صحافتی تنظیموں کا 15 رکنی وفد بھی شامل ہوگا اور حکومت اس مسئلے کو حل کرانے کے لئے ہر ممکن کردار ادا کریگی ۔ وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی یقین دہانی کے بعد صحافیوں نے واک آئوٹ ختم کر دیا ۔مزید اہم خبریں
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سپریم کورٹ نے برطرفی کیخلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی
-
ہمیں بتائیں کہ نگران حکومت یا موجودہ حکومت نے پھر 2 اڈے سُپرپاور کو دیئے ہیں؟
-
گندم پالیسی کے خلاف کسانوں کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈی سی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.