Live Updates

فواد چوہدری نوکری بچانے کیلئے اچھل کود رہے ہیں، سعید غنی

بجلی مہنگی، گیس مہنگی، روٹی مہنگی یہ ہے پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی، وزیربلدیات سندھ

منگل 11 دسمبر 2018 15:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہاہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نوکری بچانے کے لیے اچھل کود کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہاکہ فواد چوہدری وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی فکر کریں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے چندہ چوری کے راز فاش ہو رہے ہیں، ڈالر کی اونچی اڑان موجودہ حکومت کی کامیابی ہے۔وزیر بلدیات نے کہا کہ بجلی مہنگی، گیس مہنگی، روٹی مہنگی یہ ہے پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات