حمزہ شہباز ذمہ دارشہری اورسیاستدان ہیں دہشتگرد نہیں ،ْ مریم اور نگزیب کا حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے سے روکنے پر ردعمل

بتایا جائے کہ کس قانون کے تحت حمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ میں ڈالا گیا ،ْمعاملہ تمام متعلقہ فورمز پر اٹھائیں گے ،ْاپنے وکلاء سے مشاورت کر لی ہے ،ْجلد قانونی چارہ جوئی بھی شروع کیا جائے گی ،ْ بیان

منگل 11 دسمبر 2018 15:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ حمزہ شہباز ذمہ دارشہری اورسیاستدان ہیں دہشتگرد نہیں ،ْ بتایا جائے کہ کس قانون کے تحت حمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ میں ڈالا گیا ،ْمعاملہ تمام متعلقہ فورمز پر اٹھائیں گے ،ْاپنے وکلاء سے مشاورت کر لی ہے ،ْجلد قانونی چارہ جوئی بھی شروع کیا جائے گی۔

منگل کو پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے سے روکنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حمزہ شہباز کو آف لوڈ نہیں کیا گیا۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ حمزہ شہباز کو امیگریشن کائونٹر پر بتایا گیا کہ ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ حمزہ شہباز دہشتگرد نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے کہا کہ حمزہ شہباز ذمہ دار شہری اور سیاستدان ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ بتایا جائے کہ کس قانون کے تحت حمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ میں ڈالا گیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ شریف خاندان کو انتقام کا ںسانہ بنانے کے سلسلے کی کڑی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ معاملہ تمام متعلقہ فورمز پر اٹھائیں گے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ اپنے وکلاء سے مشاورت کر لی ہے ،ْجلد قانونی چارہ جوئی بھی شروع کیا جائے گی۔