معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ،ْمسلم لیگ (ن) شہباز شریف کو پی اے سی چیئرمین بنانے کے موقف پر قائم

حکومت نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں اپنے چیئرمین پی اے سی بنا کر اپنی بدنیتی ظاہر کردی ہے ،ْ احسن اقبال

منگل 11 دسمبر 2018 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے بجائے کسی اور رہنما کو پبلک اکائونٹس کمیٹی (پی اے سی) کا چیئرمین بنانے کے تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کے نام سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ10 سال سے روایت ہے کہ چیئرمین پی اے سی اپوزیشن لیڈر ہی بنتا ہے، اس روایت کا احترام مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے کیا۔

انہوںنے کہاکہ چیئرمین پی اے سی کے لیے مسلم لیگ (ن) کا اصولی موقف ہے اور شہباز شریف کے نام پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ حکومت نے پنجاب اور خیبر پختونخوا (کے پی) میں اپنے چیئرمین پی اے سی بنا کر اپنی بدنیتی ظاہر کردی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ صاف ظاہر ہے کہ حکومت احتساب کے عمل سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتی ہے، حکومت اپوزشن کا تو احتساب چاہتی ہے مگر اپنا احتساب کرنا نہیں چاہتی۔