ہنسنا کیسا ہم تو کٴْھل کر رو بھی نا سکے ،ْ صحافی کے سوال پر نواز شریف کا جواب

معافی چاہتا ہوں، مختصر سا جواب دیا ہے ،ْمگر دل سے دیا ہے ،ْ صحافیوں سے گفتگو

منگل 11 دسمبر 2018 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے صحافی کے سوال پر کہاہے کہ ہنسنا کیسا ہم تو کھل کر ر وبھی نہیں سکے ۔ منگل کو سابق وزیراعظم نواز شریف نیب ریفرنس کے سلسلے میں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

پیشی کے بعد احتساب عدالت کے باہر صحافیوں نے انہیں گھیر لیا اور سوال کیا کہ آپ کا ہنسنا بہت کم ہوگیا ہے اور آپ کھل کر بات بھی نہیں کرتے۔جس پر نواز شریف نے صحافی کو جواب دیا کہ ہنسنا کیسا ہم تو کٴْھل کر رو بھی نا سکے۔بعدازاں گاڑی میں بیٹھتے ہوئے سابق وزیراعظم پلٹے اور صحافیوں کو مخاطب کرکے کہاکہ میں معافی چاہتا ہوں، مختصر سا جواب دیا ہے، مگر دل سے دیا ہے۔