Live Updates

یوسف بیگ مرزا وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا تعینات ،ْنوٹیفکیشن جاری

منگل 11 دسمبر 2018 15:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) پاکستان ٹیلی ویژن کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر یوسف بیگ مرزا کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے میڈیا تعینات کردیا گیا۔

(جاری ہے)

کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد یوسف بیگ مرزا کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق یوسف بیگ مرزا کی تعیناتی اعزازی طور پر کی گئی ہے۔یاد رہے کہ یوسف بیگ مرزا تین مختلف حکومتی ادوار میں تین مرتبہ پی ٹی وی کے ایم ڈی کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات