مظفرآباد‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کپہ بٹ میں سٹاف کی کمی کے خلاف عوام علاقہ والدین طالبات نے احتجاج کا اعلان کر دیا

منگل 11 دسمبر 2018 15:40

ْمظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کپہ بٹ میں سٹاف کی کمی کے خلاف عوام علاقہ والدین طالبات نے احتجاج کا اعلان کر دیا حکومت آزادکشمیر تعلیمی انقلاب کا نعرہ لگا رہی ہے دوسری طرف اس ہائی سکول میں دو معلمات کی آسامیاں منتقل اور ایک کا تبادلہ کر دیا گیا ہے جس سے بچوں کو تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے میں مشکلات کا شکار ہے صدر معلمہ اور 4معلمات سکول کا نظام چلارہی ہیں سکول کا میٹرک کا رزلٹ بھی بہتر ہے 13سال گزرنے کے باوجود سکول کو ہائی سکول کا سٹاف مہیا نہ کیا جاسکا ہے جس پر عوام علاقہ شدید غم وغصہ کا اظہار کررہے ہیں جلد امیدوار اسمبلی راجہ ثاقب مجید اور بشارت مغل کی قیادت کوہالہ روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر کے احتجاج کرینگے ان خیالات کا اظہار آل جموںوکشمیر مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے رہنما سفیان بشارت مغل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ احتجاج کے لیے رابطہ مہم جاری ہے ہم نے حکومت کو ڈیڈ لائن دی تھی مگر ایک ہفتہ گزرگیا کسی نے توجہ نہیں دی ہے ایم ایل اے حلقہ بھی اس سکول کی طرف توجہ نہیں دے رہے ہیں اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اس لیے جلد احتجاج کی کال دیں گے۔