افغان دارلحکومت کابل میں کاربم دھماکا،چار سیکیورٹی اہلکار ہلاک

ْ دھماکہ افغانستان کے اہم انٹیلی جنس ذمہ داران کے قافلے کے قریب ہوا،وزارت داخلہ کی تصدیق

منگل 11 دسمبر 2018 15:40

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔دھماکے کے بعد علاقے کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا جبکہ فضا میں ہیلی کاپٹر گشت کرتے رہے۔فی الحال کسی بھی گروپ کی جانب سے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے اس دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ کابل کے شمال مغریب ضلع پیغمان میں منگل کی صبح بم دھماکا ہوا ،بیان کے مطابق دھماکہ افغانستان کے اہم انٹیلی جنس ذمہ داران کے قافلے کے قریب ہوا۔دھماکے حوالے سے مختلف رائے سامنے آرہی ہیں جن میں سے کچھ کے مطابق یہ خود کش دھماکا تھا جبکہ دیگر کا کہنا تھا کہ یہ کار بم دھماکا تھا۔دھماکے کے بعد علاقے کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا جبکہ فضا میں ہیلی کاپٹر گشت کرتے رہے۔فی الحال کسی بھی گروپ کی جانب سے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔