نوجوانوں کی شہادتوں پر حاجن میں مسلسل تیسرے دن بھی ہڑتال

منگل 11 دسمبر 2018 15:51

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو کشمیری نوجوانوں کے قتل کے خلاف ضلع بانڈی پورہ کے قصبے حاجن میں منگل کو مسلسل تیسرے روز بھی مکمل ہڑتال کی گئی ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تمام دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی۔بھارتی فورسز نے اتوار کو سرینگر کے علاقے مجہ گنڈ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران 14 سالہ مدثر احمد پرے اور 17 سالہ ثاقب شیخ کو شہید کردیا تھا ۔

(جاری ہے)

کارروائی میں علی نامی ایک اور نوجوان کو بھی شہید کیاگیا تھا ۔ حریت رہنماء بلا ل احمد صدیقی اور جموںوکشمیر مسلم لیگ نے اپنے الگ الگ بیانات میں نوجوانوں کے قتل کی مذمت کی ہے ۔ ادھر بھارتی فورسز نے ضلع بارہمولہ میں سوپور کے علاقے سعد پورہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی ۔فورسز اہلکار علاقے کی ناکہ بندی کر کے گھر گھر تلاشی کی کارروائی کر رہے ہیں۔ دریں اثناء گزشتہ شب ضلع کولگام کے گائوں Shou میںتین غیر مقامی مزدوردم گھٹنے کے باعث ہلا ک ہو گئے ۔