شوپیاں میں پولیس پارٹی پر حملے میں تین اہلکار ہلاک ہوگئے

منگل 11 دسمبر 2018 15:51

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاںمیںایک حملے میں بھارتی پولیس کے تین اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے زینہ پورہ میں پولیس کی ایک پارٹی پر حملے میں پولیس اہلکار ہلاک ہو ئے ۔ حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں سے ہتھیار بھی چھین لئے۔ ادھر بھارتی فورسز نے ضلع بارہمولہ میں سوپور کے علاقے سعد پورہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی ۔فورسز اہلکار علاقے کی ناکہ بندی کر کے گھر گھر تلاشی کی کارروائی کر رہے ہیں۔