برطانوی وزیر خارجہ کا شاہ محمود قریشی کو ٹیلیفون ،ْ

قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی جلد توثیق پر اتفاق پاک برطانیہ سٹریٹجک مذاکرات کا چوتھا دور 2019 کی پہلی سہ ماہی میں لندن میں منعقد کرنے پر فیصلہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین علاقائی سیکورٹی ،انسدادِ دہشتگردی، آرگنائزڈ کرائم، منی لانڈرنگ، اثاثہ جات کی ریکوری سمیت دیگر دوطرفہ سیاسی ،اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

منگل 11 دسمبر 2018 15:55

برطانوی وزیر خارجہ کا شاہ محمود قریشی کو ٹیلیفون ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) پاکستان اور برطانیہ نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے حوالے سے تبادلہ خیال اور اس معاہدے کی جلد توثیق پر اتفاق دونوں وزرائے خارجہ نے پاک برطانیہ سٹریٹجک مذاکرات کا چوتھا دور 2019 کی پہلی سہ ماہی میں لندن میں منعقد کرنے پر فیصلہ کیا ہے ۔ منگل کو برطانوی وزیر خارجہ مسٹر جیریمی ہنٹ نے وزیر خارجہ پاکستان مخدوم شاہ محمود قریشی سے ٹیلفونک رابطہ کیا جس میں دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دوطرفہ تعلقات، اہم علاقائی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

بدھ کو وزارت خارجہ کے مطابق فریقین کی طرف سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی موجودہ نوعیت پر اطمینان کا اظہار کیا اور پاکستان اور برطانیہ کے مابین قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے حوالے سے تبادلہ خیال اور اس معاہدے کی جلد توثیق پر اتفاق کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ٹیلیفونک رابطہ میں دونوں وزرائے خارجہ کا پاک برطانیہ سٹریٹجک مذاکرات کا چوتھا دور 2019 کی پہلی سہ ماہی میں لندن میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کے مابین علاقائی سیکورٹی ،انسدادِ دہشت گردی، آرگنائزڈ کرائم، منی لانڈرنگ، اثاثہ جات کی ریکوری سمیت دیگر دوطرفہ سیاسی ،اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔