Live Updates

خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی گرفتاری موجودہ حکومت کی سیاسی انتقام کی ایک کڑی ہے ،ْمریم اور نگزیب

منگل 11 دسمبر 2018 15:59

خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی گرفتاری موجودہ حکومت کی سیاسی انتقام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی گرفتاری پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی گرفتاری موجودہ حکومت کی سیاسی انتقام کی ایک کڑی ہے ،ْنیب کو 25ارب کی پشاور میٹرو 80ارب کے کھڈوں میں کیسے تبدیل ہوئی نظر نہیں آرہا۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ اپنی نااہلی اور مصنوعی کارکردگی دکھانے کے لئے سیاسی پکڑ دھکڑ کی جارہی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کواپنی نااہلی اور پاکستان کی عوام کا حقیقی مینڈیٹ چوری کرنے کا خوف ہے ۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ نیب کے پاس مالم جبہ کیس ، ہیلی کاپٹر کیس، چنیوٹ آئرن اور کیس جہانگیر ترین اور ای بی اوآئی کی انکوائری کرنے کا ٹائم نہیں۔

(جاری ہے)

مریم اور نگزیب نے کہا کہ نیب کو 25ارب کی پشاور میٹرو 80ارب کے کھڈوں میں کیسے تبدیل ہوئی نظر نہیں آرہا۔ مریم اور نگزیب نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی گرفتاری حکومت کا وہی سیاسی انتقام ہے ،ْحکومت صرف ایک چیز میں مصنوعی کارگردگی دیکھا رہی ہے جو سیاسی انتقام ہے ۔انہوںنے کہا کہ خواجہ سعد رفیق نے ہائیکورٹ میں ڈی جی نیب لاہور سے انکوائری کسی اور کو دینے کی درخواست کی تھی انہوںنے کہاکہ سوال یہ ہے کہ نیب کے پاس مالم جبہ ریزوٹس کی انکوائری کا وقت نہیں ،ْنیب کے پاس عمران خان کے ہیلی کاپٹر کا ذاتی استعمال کرنے کی انکوائری کا وقت نہیں ،ْای آو بی آئی اور چنیویٹ کے آئرن اور کی انکوائری کا وقت نہیں ،ْ20 ارب کی میٹرو 80 ارب کے کھڈوں میں تبدیل ہوگئی اسکی انکوائری کا وقت نہیں ہی ،ْمقصد صرف سیاسی انتقام اور شریف خاندان سے انتقام لینا ہے انہوںنے کہاکہ چوری مینڈیٹ ہوتو ایسا ہی خوف ہوتا ہے ،ْحکومت کواصل خوف اپنی کارکردگی اور چوری کئے مینڈیٹ کا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات