گرفتاریوں کا مطلب ہے ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے ،ْوزیر اطلاعات

خواجہ برادران کی گرفتاریوں اور حمزہ شہباز کو روکے جانے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے ،ْ ہم نہ لگانے والوں میں ہیں نہ بنانے والوں میں ہیں ،ْچوہدری فواد حسین

منگل 11 دسمبر 2018 15:59

گرفتاریوں کا مطلب ہے ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے ،ْوزیر اطلاعات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ گرفتاریوں کا مطلب ہے ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے ،ْخواجہ برادران کی گرفتاریوں اور حمزہ شہباز کو روکے جانے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے ،ْ ہم نہ لگانے والوں میں ہیں نہ بنانے والوں میں ہیں ۔میڈیا سے بات چیت کے دور ان مسلم لیگ (ن )کے رہنماؤں کی گرفتاریوں پر وزیر اطلاعات چوہدری فواد کا ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جنہوں نے گاجریں کھائی ان کے پیٹ میں درد ۔

چوہدری فواد نے کہاکہ گرفتاریوں کا مطلب ہے ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے ۔ چوہدری فواد نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کی گرفتاری ضمانت منسوخی کے بعد کی گئی ہے ۔ چوہدری فوادنے کہا کہ ان گرفتاریوں اور حمزہ شہباز کو روکے جانے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ۔

(جاری ہے)

چوہدری فواد نے کہا کہ یہ لوگ جن مقدمات میں پکڑے گئے ہیں وہ ہم نے نہیں بنائے ۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ جو پکڑ رہے ہیں انہیں بھی ہم نے نہیں لگا یا ۔ چوہدری فواد نے کہا کہ ہم نہ بنانے والوں میں ہیں نہ لگانے والوں میں ہیں ۔ چوہدری فواد نے کہاکہ ادارے خود مختار ہیں ،انہیں گرفتار کر رہے ہیں ۔ چوہدری فواد نے کہا کہ ہمیں ان کے مقدمات کا نہیں پتہ ہے ۔ چوہدری فواد نے کہا کہ ہمیں بس یہ معلوم ہے کہ انہوں نے بہت پیسے کھائے ہیں ۔ ۔