اسد قیصر نے ایوان میں قانون سازی کے عمل کو تیز کرنے کیلئے حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں سے باقاعدہ رابطوں کا آغاز کر دیا

قائمہ کمیٹیاں ایوان میں قانون سازی کی اصل روح ہیں ،ْباہمی مشاورت سے حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کی سوچ کو یکجا کرنے کی کوشش کروں گا ،ْ اسد قیصر

منگل 11 دسمبر 2018 15:59

اسد قیصر نے ایوان میں قانون سازی کے عمل کو تیز کرنے کیلئے حکومتی اور ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایوان میں قانون سازی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں سے باقاعدہ رابطوں کا آغاز کر دیا اس ضمن میں منگل کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت حکومتی رہنماؤں کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک،وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی، وفاقی وزیر قانون و انصاف فروغ نسیم، وفاقی وزیر امورکشمیر علی امین گنڈاپور، وفاقی وزیرمملکت پارلیمانی امور علی محمد خان، ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری، چیف وہپ ملک محمد عامر ڈوگر اور پارلیمانی سیکرٹری قانون و انصاف ملیکاعلی بخاری نے شرکت کی ۔

اجلاس میں قانون سازی کے عمل کو فوری اور موثر بنانے کیلئے تجاویز دی گئیں۔

(جاری ہے)

اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومتی وزراء کو اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کی بھی تلقین کی۔قائمہ کمیٹیوں کے قیام اور اس کی راہ میں تمام رکاوٹوں کو ختم کرنے کے لیے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسد قیصر نے کہا کہ قائمہ کمیٹیاں ایوان میں قانون سازی کی اصل روح ہیں۔ اسد قیصر نے کہا کہ باہمی مشاورت سے حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کی سوچ کو یکجا کرنے کی کوشش کروں گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مجھے اٴْمید ہے کہ رواں اجلاس میں کمیٹیوں کے قیام میں تمام روکاٹیں ختم ہو جائیں گی۔ اسد قیصر نے کہا کہ اجلاس میں رواں ماہ قومی اسمبلی کے ہونے والے اجلاس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ قانون سازی اور ایوان میں ماحول کو خوشگورارکھنے کے لیے بھی بات چیت کی گئی۔