حمزہ شہباز کسی کیس میں بھی مطلوب نہیں ‘ترجمان (ن) لیگ پنجاب

منگل 11 دسمبر 2018 15:59

حمزہ شہباز کسی کیس میں بھی مطلوب نہیں ‘ترجمان (ن) لیگ پنجاب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے ترجمان عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کسی کیس میں بھی مطلوب نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ حمزہ شہباز کو جہاز سے آف لوڈ نہیں کیا گیا بلکہ امیگریشن کائونٹر سے ہی واپس بھیجا گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ حمزہ شہباز کسی کیس میں بھی مطلوب نہیں ایئرپورٹ سے گھر واپس پہنچ گئے۔