این آئی سی ایل میں کروڑوں روپے کی کرپشن کیس میں فریقین کے وکلاء حتمی بحث کیلئے طلب

منگل 11 دسمبر 2018 15:59

این آئی سی ایل میں کروڑوں روپے کی کرپشن کیس میں فریقین کے وکلاء حتمی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) احتساب عدالت نے این آئی سی ایل میں کروڑوں روپے کی کرپشن کیس میں فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔ احتساب عدالت کے روبرو این آئی سی ایل میں کروڑوں روپے کے کرپشن کیس پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر محمد افضل قریشی کے مطابق ملزما ن نے 2009ء میں این آئی سی ایل کے لئے 20کنال اور 2مرلے کا کمرشل پلاٹ انتہائی مہنگے داموں خریدا۔

ایئرپورٹ کے قریب انتہائی مہنگے داموں خریدے گئے کمرشل پلاٹ کی مارکیٹ ویلیو انتہائی کم تھی۔ ملزمان نے 1065ملین روپے کا پلاٹ خرید کر قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔عدالت کے روبرو ملزم ایاز خان نیازی سمیت چاروں ملزمان 342کے تحت اپنے بیانات ریکارڈ کروا چکے ہیں۔ عدالت نے ملزمان ایاز خان نیازی وغیرہ کے خلاف کیس پر مزید سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کر دی۔