نابلس،ہزاروں یہودی آباد کار گھروں سے نکل کر مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں غرب اردن کے شہروں میں پھیل گئے

منگل 11 دسمبر 2018 16:01

نابلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) فلسطین میںبسائے گئے ہزاروں یہودی آباد کار گھروں سے نکل کر مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں غرب اردن کے شہروں میں پھیل گئے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کم سے کم 7500 یہودی آباد کاروں نے مذہبی مراکز میں گھس کر تلمودی تعلیمات کے مطابق رسومات ادا کیں۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس نے یہودیوں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کر رکھی تھی۔

(جاری ہے)

جبکہ فلسطینیوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق کم سے کم 7500 یہوی آباد کاروں نے حلحلو، السموع، مسجد ابراہیمی اور مشرقی نابلس میں حضرت یوسفؑ کے مزار پر دھاوے بولے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔نابلس میںمقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد کی جانب سے حضرت یوسف ؑکے مزار میں گھس کر محفل موسیقی اور رقص کا انعقاد کیاگیا۔