تھائی لینڈ میں عام انتخابات 24 فروری کو ہوں گے

منگل 11 دسمبر 2018 16:17

بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) تھائی لینڈ میں عام انتخابات 24 فروری کو ہوں گے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق تھائی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کے لئے آئندہ سال 24 فروری کی تاریخ کا تعین کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ سیاسی سرگرمیوں پر سے پابندی اٹھانے کا انحصار حکومت پر ہو گا ۔ واضح رہے تھائی لینڈ میں سیاسی سرگرمیوں پر عائد پابندی اٹھانے میں التواء کے باعث عام انتخابات پہلے ہی تاخیر کا شکار ہو چکے ہیں ۔ تھائی جنتا نے 2014 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے ۔