فواد چوہدری ہماری بجائے علیمہ خان اور عمران خان کے چندہ چوری کی فکر کریں،سعید غنی

منگل 11 دسمبر 2018 16:19

فواد چوہدری ہماری بجائے علیمہ خان اور عمران خان کے چندہ چوری کی فکر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ حکومتی کارکردگی بجلی ،گیس اور روٹی مہنگی ہونے کے علاوہ کچھ نہیںاور وفاد چوہدری صرف نوکری بچانے کے لئے اچھل کود کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہارسعید غنی نے وفاقی وزیر اطلاعت و نشریات وفاد چوہدری کی پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کے ردعمل میں اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ فواد چوہدری اپنی نوکری بچانے کے لئے دوسروں کی پگڑیا ں اچھالتے ہیں انہیں دوسروں کی فکر کرنے کی بچائے علیمہ خان کے کیس کی فکر کرنی چاہیے اور اب توعمران خان کی چندہ چوری کے راز بھی فاش ہو رہے ہیں سعید غنی نے مزیدکہا کہ ڈالر کی اونچی اڑان موجودہ حکومت کی کامیابی ہے اورحکومتی کارکردگی بجلی ،گیس اور روٹی مہنگی ہونے کے علاوہ کچھ نہیں۔