کراچی انتظامیہ نے کریم آباد، غریب آباد میں ریلوے سرکل کی اراضی پر قائم 1200 سے زائد تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا

منگل 11 دسمبر 2018 16:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) کراچی کی انتظامیہ نے کریم آباد، غریب ا?باد میں ریلوے سرکل کی اراضی پر قائم 1200 سے زائد تجاوزات کے خلاف ا?پریشن شروع کر دیا، درجنوں تجاوزات کا خاتمہ، مکینوں کا شدید احتجاج، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری طلب کرلی گئی، تجاوزات کے خلاف ا?پریشن جاری۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی میں تجاوزات کے خلاف جاری ا?پریشن کے بعد ریلوے سرکل کی اراضی پر بھی ا?پریشن کا ا?غاز کر دیا گیا جس میں کریم ا?باد غریب ا?باد ریلوے لائن کے قریب قائم غیر قانونی 1200 سے زائد تجاوزات کو مسمار کرنا شروع کر دیا گیا۔

ا?پریشن کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے۔ تاہم ریلوے جوائنٹ ڈائریکٹر امتیاز صدیقی کا کہنا ہے کہ غریب ا?باد ریلوے اراضی پر 1200 کے قریب غیر قانونی تجاوزات قائم کیے گئے جنہیں ا?ج مکمل طور پر مسمار کر دیا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں ا?پریشن کو مزید ا?گے بڑھایا جائے گا جبکہ علاقہ مکینوں کی جانب سے ا?پریشن کے خلاف احتجاج شروع کر دیا گیا۔