سپریم کورٹ نے اویس مظفر ٹپی کو کل طلب کرلیا

منگل 11 دسمبر 2018 16:29

سپریم کورٹ نے اویس مظفر ٹپی کو کل طلب کرلیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) سپریم کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کے منہ بولے بھائی اویس مظفر ٹپی کو کل بدھ کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں منگل کے روز سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کی پارکوں پرقبضے سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران شاہ لطیف ٹاؤن کے رہائشی نے عدالت کو بتایا کہ شاہ لطیف ٹاؤن کے سیکٹر دس میں پیپلزپارٹی کے رہنما اویس مظفر ٹپی نے قبضہ کیا ہوا ہے۔اس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ کون ہے ٹپی ٹپی، یہ ٹپی جو بھی ہے کل پیش کریں۔