نیب نے فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنسز سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

منگل 11 دسمبر 2018 16:37

نیب نے فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنسز سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) نیب نے فلیگ شپ العزیزیہ ریفرنسز سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میںجمع کروادی ہے،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ریفرنسز میں نواز شریف اور تفتیشی افسر کا بیان ریکارڈ کیا جاچکا ہے العزیزیہ ریفرنس میںنواز شریف کے وکیل کو 17دسمبر تک دلائل مکمل کرنے کی سپریم کورٹ پہلے ہی ہدایت دے چکی ہے خواجہ حارث کے دلائل مکمل ہونے کے بعد نیب اور نواز شریف کے وکلاء ریفرنسز پر بحث مکمل کریں گے عدالت عظمیٰ نے اس حوالے سے احتساب عدالت کو چوبیس دسمبر تک معاملے کا فیصلہ سنانے کا قبل ازیں حکم دے رکھا ہے۔