پاکستانی کھلاڑی خوشحال ریاض خان کو کینیڈین جونیئر اوپن سکوائش بوائز انڈر 17 سنگلز کوارٹر فائنل میں شکست

منگل 11 دسمبر 2018 16:45

پاکستانی کھلاڑی خوشحال ریاض خان کو کینیڈین جونیئر اوپن سکوائش بوائز ..
مونٹریال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) پاکستانی کھلاڑی خوشحال ریاض خان کو کینیڈین جونیئر اوپن سکوائش ٹورنامنٹ بوائز انڈر 17 سنگلز کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

منگل کو کینیڈا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے بوائز انڈر 17 سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں آسٹریلوی کھلاڑی ایتھن ایلیز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوشحال ریاض کو 11-7، 11-4 اور 11-4 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ خوشحال ریاض کی شکست کے ساتھ ہی پاکستان کا کینیڈین جونیئر اوپن میں سفر بھی تمام ہو گیا، بلال خان اور راشد دولت پہلے ہی شکستوں کے بعد ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔