بھارت اے نے نیوزی لینڈ اے کو آخری ون ڈے میں 75 رنز سے ہرا کر سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش کر دیا

منگل 11 دسمبر 2018 16:52

بھارت اے نے نیوزی لینڈ اے کو آخری ون ڈے میں 75 رنز سے ہرا کر سیریز میں ..
ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) بھارت اے ٹیم نے نیوزی لینڈ اے ٹیم کو تیسرے اور آخری ون ڈے میں 75 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا، نیوزی لینڈ اے ٹیم 275 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 45 ویں اوور میں 200 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، ٹم سیفرٹ کی 55 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، سیدارتھ کول نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

منگل کو کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں بھارت اے ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 275 رنز بنائے، انمول پریت سنگھ 71 رنز بنا کر نمایاں رہے، بونے 48 اور وجے شنکر 42 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، سیتھ رانس نے 3 اور لوکی فوگوسن نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں نیوزی لینڈ اے ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 44.2 اوورز میں 200 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، ٹم سیفرٹ کے سوا نیوزی لینڈ کا کوئی بھی کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے، سیفرٹ 55 رنز بنا کر نمایاں رہے، مچل 30 اور رتھرفورڈ 27 رنز بنا سکے، سیدارتھ کول نے 4 اور گوتھم نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :