ضلع ہرنائی سے پاسپورٹ آفس کی منتقلی کی خلاف پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ

منگل 11 دسمبر 2018 16:52

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع ہرنائی کے زیر اہتمام ضلع ہرنائی سے پاسپورٹ آفس کی منتقلی یا بندش، محکمہ ایگریکلچرز کے ڈوزروں کی منتقلی اور ضلع ہرنائی میں سابق دور میں منظور شدہ سینکڑوں چھوٹے بڑے ترقیاتی منصوبوں کے التواء کا شکار اور کام کی بندش کے خلاف پارٹی کے ضلعی دفتر سے احتجاجی ریلی نکالی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی مین چوک پر احتجاجی مظاہرہ میں تبدیل ہوگئی۔

احتجاجی مظاہرہ سے پشتونخوامیپ کے ضلعی سنیئر معاون سیکرٹری ملک عبدالسلام عبدلانی ، حاجی عبداللہ شاہ، ملک اموجان ، حفیظ ترین ، ضمیر گلبہار نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع ہرنائی سے پاسپورٹ آفس کی منتقلی یا بندش ، محکمہ زرعی انجینئرنگ ( ایگریکلچر) کے ڈوزروں کی ضلع سے منتقلی ضلع ہرنائی میں سابق دور حکومت میں منظور شدہ ترقیاتی منصوبے جس میں وزیراعلیٰ پیکج کے منصوبے بھی شامل ہیں ترقیاقی کام کی بندش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت پاسپورٹ آفس کی ضلع سے منتقلی یا بندش کا فیصلہ واپس لے ، ضلع ہرنائی کے ڈوزروں کو دورے ضلع میں منتقلی کا فیصلہ واپس لیا جائے اور ضلع ہرنائی کے عوام کے اجتماعی ترقیاتی منصوبے بشمول وزیراعلیٰ پیکج کے منصوبوں پر فوری طورپر دوبارہ کام کاآغاز کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاسپورٹ آفس کی بندش یا منتقلی سے ضلع ہرنائی کے عوام کو دوسرے اضلاع میں پاسپورٹ بنانے کیلئے جانا پڑے گا بلکہ اب چونکہ حج کا وقت بھی قریب آرہا ہے ہزاروںمردوخواتین حج کی سعادت حاصل کرنے کی خواہش مند ہیں جس کیلئے پاسپورٹ ضروری ہوتا ہے۔ پاسپورٹ آفس کی بندش یا منتقلی سے ضلع ہرنائی کے عوام ساتھ ظلم و زیادتی کے ساتھ ساتھ دوسرے اضلاع میں پاسپورٹ کی حصول پر ہزاروں روپے خرچ کرنا پڑتاہے۔

متعلقہ عنوان :