سوشل میڈیا پر نیلم منیر کے ایک اور ڈانس کی ویڈیو وائرل ہو گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 11 دسمبر 2018 16:24

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 دسمبر 2018ء) : ہم نیٹ ورک کے زیر اہتمام فلیٹیز ہوٹل میں 3 روزہ برائیڈل کاٹیور فیشن ویک کے 15 ویں سیزن کا انعقاد کیا گیا۔ تین روزہ فیشن ویک کے میں ماڈلز نے ملک کے نامور ڈیزائنرز کے عروسی ملبوسات زیب تن کر کے ریمپ پر چار چاند لگائے۔ اداکار شان ، اداکارہ صبا قمر، عظمٰی حسن ، محب مرزا ، حمائمہ ملک، ریما ، منیب بٹ، ایمن خان اور ماورا حسین سمیت دیگر معروف ماڈلز اور ادکاراؤں نے معروف ڈیزائنرز کے تیار کردہ ملبوسات زیب تن کر کے تقریب کی رونق بڑھائی۔

جھلملاتے چہرے، لمبے لمبےگیسو، ہراندازنرالا ،لاہورمیں سجے تین روزہ، ہم نیٹ ورک برائیڈل فیشن کٹورویک میں حسین ماڈلزنے ریمپ پر ہرنی جیسی چال سے عروسی ملبوسات زیب تن کرکے خوب جلوے بکھیرے۔

(جاری ہے)

ایسے میں کئی اداکاروں اور اداکاراؤں نے اپنے اپنے منفرد انداز میں ریمپ پر واک کی۔ برائیڈل کاٹیور فیشن ویک کے دوران نیلم منیر ایک مرتبہ پھر سے اپنے مداحوں اور حاضرین کی توجہ کا مرکز بنیں جب انہوں نے ریمپ پر آتے ہی اپنے جلوے بکھیرے اور ریمپ پر واک کرنے کے ساتھ ساتھ ڈانس بھی کیا۔

سوشل میڈیا پر نیلم منیر کے ریمپ پر کیے گئے اس ڈانس کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ہے جسے ان کے مداحوں اور پرستاروں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔ اداکارہ نیلم منیر نے اپنی ریمپ واک اور اپنی دھُن میں مست ریمپ پر ڈانس کرنے کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شئیر کی جسے اب تک ایک لاکھ سے زائد لوگ لائیک کر چکے ہیں۔ نیلم منیر کی اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:



متعلقہ عنوان :